11 دسمبر 2015 - 19:55
دو دیہاتوں اور تین فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا قبضہ

یمن کے وزیر دفاع نے کہا: یمنی فوج نے سعودی سرحدی صوبے جیزان کے دو دیہاتوں ’’الواسطہ‘‘ اور ’’الخادمہ‘‘ پر اپنا قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فون نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں مزید پیشرفت اختیار کرتے ہوئے صوبہ جیزان کے علاقے ’’بجحان‘‘ میں پانچ فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا: یمنی فوج نے سعودی سرحدی صوبے جیزان کے دو دیہاتوں ’’الواسطہ‘‘ اور ’’الخادمہ‘‘ پر اپنا قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے دو آرمی ابرام ٹینکوں کو حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے مزید کہا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی فوج کے ساتھ مقابلہ کر کے صوبہ مارب کے جنوبی علاقے میں واقع دو فوجی ٹھکانوں ’’المطلہ‘‘ اور ’’وادی الملح‘‘ پر بھی اپنا قبضہ کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲